افغانستان سے دلچسپ مقابلہ بھارت ناقابل شکست

June 22, 2019

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے 28ویں میچ میں بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد ایونٹ کی سب سے کمزور ٹیم افغانستان کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔

ساوتھمپٹن پر کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹ پر 224رنز بنائے اور افغانستان کو 225رنز کا ہدف دیا۔

بھارت کی طرف سے کپتان ویرات کوہلی نے 67 اور کیدار جادیو نے 52 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 49اعشاریہ 5اوورز میں 213رنز پر ڈھیر ہوگئی،یوں بھارت نے میچ 11رنز سے اپنے نام کرلیا۔

میچ کے آخری اوور میں افغان ٹیم کو 16رنز درکار تھے،اس اوور میں محمد شامی نے ہیٹ ٹرک کرکے میچ کا نقشہ ہی بدل دیا۔

افغانستان کی طرف سے نبی اللہ نے 52،رحمت شاہ نے 36 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔

بھارت کی طرف سے محمد شامی نے ہیٹ ٹرک کی اور میچ میں مجموعی طور پر 4 وکٹ اپنے نام کی،وہ ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے بھارتی بولر بن گئے ہیں۔

ان سے قبل 1987 میں ناگپور کے مقام پر چیتن شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔

چاہل،بھمرا اور پانڈیا نے 2،2 افغان بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

افغانستان کی بیٹنگ کے دوران 106 کے اسکور پر ایک ہی اوور میں دو وکٹیں لے کر میچ کا پانسہ پلٹنے والے بھمرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔