ایفل ٹاورپر ’پاکستان زندہ بادریلی‘ کا انعقاد

June 23, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

فرانس کے درالحکومت پیرس میں ایفل ٹاورکےسامنے پاکستان زندہ بادریلی نکالی گئی۔

پاکستانی پرچم تھامےلوگوں کی بڑی تعدا د نے ریلی میں شرکت کی ،شرکاء کا کہناتھاکہ پشتون قوم پاکستان کےدفاع کے لیے ہرقربانی دینےکوتیارہے۔

ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے تعاون سے نکالی گئی ’پاکستان پشتون آرگنائزیشن فرانس ریلی ‘ اس سے قبل بھی اسپین ، ہالینڈ سمیت کئی ممالک میں نکالی جا چکی ہے۔

اس ریلی میں برسلز پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر منظور ظہور ،چوہدری پرویز لوسر،چوہدری لیاقت سماعلیہ اور راجہ ابرار کیانی مشتاق خان جدون سمیت پاکستانی پشتون ، پنجابی سندھی اور بلوچیوں نے بھی شرکت کی۔

ریلی کے شرکاءکاکہن تھاکہ دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، انہوں نے دہشتگردی کےناسورکوختم کرنےکےلیےسیکیورٹی فورسزاور عوام کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیااورملکی دفاع کاعزم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیارِ غیر میں بسنے والے پاکستانی غیور ہیں وہ وطن عزیز کی طرف دیکھنے والی میلی آنکھوں کو نکال دیں گے، وطن و قوم کےلئے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔