پیپلز پارٹی برطانیہ کی جانب سے بے نظیر بھٹو کی66ویں سالگرہ کی تقریب

June 24, 2019

لندن(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کی جانب سے لندن میں شہید بے نظیر بھٹو کی 66ویں سالگرہ عقیدت و احترام سے منائی گئی، تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اس تقریب میں صدر پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری، پیپلز پارٹی یورپ کے سیئر نائب صدر ابرار میر، پیپلز یوتھ یورپ کے صدر آصف علی خان، پیپلز لیبر بیورو برطانیہ کے صدر حفیظ بلوچ، پیپلز یوتھ برطانیہ کے سینئر نائب صدر وحید اقبال، سیئر رہنما پیپلز پارٹی خواجہ معین الدین سید، بیرسٹر میو ندیم ماوے والا، پیپلز پارٹی شعبہ خواتین برطانیہ کی جنرل سیکرٹری سمعیہ علی ،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سلبینہ علی، لندن کی جنرل سیکرٹری شمع ناز، سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر امبر حسن، پیپلز پارٹی گریٹر لندن کے نائب صدر اسد نواز ،سیکرٹری اطلاعات فخر عمران سمیت کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔