اینٹوں کے بھٹوں پر6بچوں سے مشقت کرانے پر والدین اور مالکان کیخلاف مقدمات

June 24, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اینٹوں کے بھٹوں پر 6 کم عمربچوں سے مشقت کرانے والے والدین اوربھٹوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے،تھانہ روات پولیس کو انسپکٹر پنجاب پروبیشن آف چائلڈ ایکٹ برکس ثقلین عباس نے بتایا کہ ، بھٹہ خشت فاروق بوسال ، حاجی یوسف اورشاہ نواز کے بھٹوں کا معائنہ کیا تو وہاں پر 14 سال سے کم بچے مزدوری کر رہے تھے جنکے نام زاہد عمران عمر 12سال ، شبیر عمر 11 سال ، روہیل عمر 12سال ، زوہیب عمر 13 سال، حسین گل عمر 13سال ، سلیم مجیدعمر 12 سال معلوم ہوئے ہیں۔