پاکستانی ٹیم کو بھارتیوں کی حمایت بھی حاصل ہو گئی

June 24, 2019

آئی سی سی ورلڈ کپ کے سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا کے میچ کے دوران بھارتی کرکٹ شائقین نے پاکستانی ٹیم کی حمایت میں نعرے لگائے اور میچ جیتنے کے لیے قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ۔

لندن کے لارڈز گرائونڈ میں کھیلے جانے والے پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے دوران بھارتی کرکٹ شائقین بھی بھارتی جرسیاں پہنے گراؤنڈ میں میچ دیکھنے آئے اور پاکستانی ٹیم کاجیتنے کے لیے حوصلہ بڑھایا۔ بھارتی شائقین نے پاکستانی ٹیم کےحمایت میں نعرے لگانے کے ساتھ ساتھ پلے کارڈز بھی اُٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ ’ پڑوسیوں کی سپورٹ آپ کے ساتھ ہے۔‘

اس سے قبل مانچسٹر میں 16 جون کو ہوئے پاکستان بمقابلہ بھارت میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ، ان کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بد ترین شکست پر پاکستانی عوام کی جانب سے قومی ٹیم کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


آئی سی سی ورلڈ کپ2019 کےاس 30ویں میچ میں جہاں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بہترین اننگز کھیلی اور جنوبی افریقا کو 49 رنز سے شکست دے کر جیت اپنے نام کرتے ہوئے تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دیئے۔

واضح رہے کہ گز شتہ روز لارڈز گراؤنڈ میں کھیلے جانے والا پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ پاکستان چیف آف آرمی اسٹاف قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی دیکھا اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی تعریف بھی کی ۔

گرین شرٹس کا میچ دیکھنے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کے بیٹے سلیمان بھی گراؤنڈ میں موجود تھے۔