• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ورلڈ کپ2019ء کے 30ویں میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر 7ویں پوزیشن اپنے نام کرلی۔

لندن کے لارڈز گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹ پر 308رنز بنائے اور جنوبی افریقا کے لئے 309رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا ٹیم 50اوورز میں 9وکٹ پر 259رنز تک محدود رہی،یوں پاکستان نے میچ 49رنز سے اپنے نام کرلیا۔

جنوبی افریقا کی طرف سے کپتان فاف ڈوپلیسی نے 63،ڈی کوک نے 47 اور فیلکوایو نے ناقابل شکست 46 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔

گرین شرٹس کی طرف سے شاداب خان، وہاب ریاض نے 3،3 محمد عامر نے 2 اور شاہین شاہ آفریدی نے 1وکٹ اپنے نام کی۔

پاکستانی کی طرف سے بیٹنگ میں حارث سہیل89، بابر اعظم69، امام الحق44، فخر زمان44 اور عماد 23 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف فتح گر اننگز کھیلنے پر حارث سہیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آج کی فتح سے قبل پاکستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 9ویں پوزیشن پر تھی،اس میں دو درجہ بہتری آئی ہے، اب اس کا نمبر 7واں ہے اور اس کے پوائنٹس کی تعداد5 ہے۔

درجہ بندی میں اس سے اوپر بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیمیں ہیں، جن کے پوائنٹس کی تعداد بالترتیب 5 اور 6 ہے۔

پاکستان سے شکست کے بعد ایونٹ میں جنوبی افریقا کا سفر یقینی طور پر اختتام  کو پہنچ گیا ہے،اس کے  اب 2 میچز سری لنکا اور آسٹریلیا سے باقی ہیں۔

پاکستان کو فائنل فور میں پہنچنے کے لئے اپنے باقی تینوں میچز نیوزی لینڈ، افغانستان اور بنگلادیش سے جیتنا ہوں گے، ساتھ ہی اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر موجود ٹاپ فور  ٹیموں کی میچز پر بھی نظر رکھنا ہوگی۔

تازہ ترین