پاکستانی کرکٹر کی انڈور پریکٹس، کوچز کی فیلڈنگ پربھرپور توجہ

June 26, 2019

لندن (نمائندہ خصوصی) برمنگھم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بارش کی وجہ سے اِن ڈور پریکٹس کرنا پڑی اور کھلاڑیوں کو بھرپور انداز میں میچ کی تیاری کا موقع نہ مل سکا۔ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ شعیب ملک انڈور کو پسند نہیں اس لئے وہ آئوٹ ڈور میں پریکٹس کو ترجیح دیتے ہیں۔ شعیب ملک اور محمد عامر ٹیم کے ساتھ آئے تھے لیکن انہوں نےآپشنل سیشن میں پریکٹس نہیں کی۔ کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ سیشن پر خصوصی توجہ دی۔ کپتان سرفراز احمد نے بھی وکٹ کیپنگ کا خصوصی سیشن لگایا۔ فیلڈنگ کوچ کیساتھ سرفراز اپنی وکٹ کیپنگ کو بہتر بنانے پر مرکوز رہے ۔بولنگ کوچ فاسٹ بولر محمد عامر کو وکٹ کیپنگ پریکٹس کرواتے رہے۔ کوچ مکی آرتھر کا حارث سہیل کیساتھ خصوصی سیشن کئے۔ وہ حارث سہیل اور فخر زمان کو ٹپس بھی دیتے رہے۔