حکومت مخالف تحریک سے معاشی صورتحال مزید خراب ہوگی، ضیاء عباس

June 26, 2019

کراچی(پ ر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ 26جون کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے فیصلے سے ملک میں معاشی صورت حال میں مزید خرابی پیدا ہوگی، اس وقت ملک کسی بھی احتجاجی تحریک کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری عمل کو جاری رکھنے کے لئے حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کرنا ہوگا اور اسے اعتماد میں لے کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے حکمت عملی بنانا ہوگی۔