ججز کیخلاف ریفرنسز،پاکستان بارکونسل ،سپریم کورٹ بارکا 2جولائی کو ہڑتال کا فیصلہ

June 26, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین سید امجد شاہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 2جولائی کو سپریم جوڈیشل کونسل میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کے خلاف دائر صدارتی ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر ملک بھر میں ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس موقع پر سپریم کورٹ میں دھرنا بھی دیا جائے گا اور وکلاء کی نمائندہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی اپنے اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کرے گی ،انہوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل ہمیں معلوم ہوا تھا کہ 2جولائی کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم جوڈیشل کونسل میں صرف اپنا جواب جمع کروائیں گے اور 14جولائی کو سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوگا ا اس لئے ہم نے میڈیا کو بتایا تھا کہ 2جولائی کو کسی بھی قسم کے احتجاج کی بجائے آئندہ سماعت کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی لیکن اب کنفرم ہوگیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 2جولائی کوہی ہوگا اس لئے ملک بھر کے وکلاء اپنے اپنے شہروں میں ہی ہڑتال کریں گے۔