بجلی بندرہے گی

June 26, 2019

پشاور ( نیوزڈیسک)ضروری مرمت کی وجہ سے 132کے وی مانسہرہ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی29 جون صبح9بجے سے شام 5 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے 132 کے وی مانسہرہ ،بالاکوٹ ،مظفرآباد، نوسیری اور رامپورہ گرڈز سے منسلک گیارہ کے وی فیڈرز پر اضافی لوڈمنیجمنٹ کی جائے گی،132کے وی نوسیری گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی26 جون صبح 10بجے سے دوپہر2 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی عطا مقام ،پنجکوٹ ،پٹیکا اورنوسیدہ فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے،132کے وی نیو واہ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی29 جون صبح9بجے سے شام 5 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے 66 کے وی ہری پور اور حویلیاں گرڈز کے صارفین متاثرہوں گے