حکومت کے تعلیم دشمن اقدامات سے طلباء مسائل کاشکارہیں‘ رحمت بلوچ

June 26, 2019

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر /سابق صوبائی وزیر رحمت بلوچ نے کہاہے کہ طلباء کے ساتھ ناروا سلوک بلوچستان کے ساتھ سنگین مذاق کے مترادف ہے نیشنل پارٹی کے دورمیں ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے بلوچستان کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے تین میڈیکل کالجز بنانے کافیصلہ کیا لیکن موجودہ نااہل حکومت کی تعلیم دشمنی کے باعث طلباء مشکلات کاشکار ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نےنیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میںطفیل حسنی کی قیادت میں جھالاوان /لورالائی اورمکران میڈیکل کالج کے میرٹ پر آنے والے طلباء کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا وفد نے سابق وزیر کو میڈیکل کالجزکیلئے طلباء کی حتمی فہرست آج تک جاری نہیں کی گئی جس کے باعث طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہورہاہے اور وہ مایوسی کا شکار ہیں اس موقع پر بی ایس او پجار کے مرکزی وائس چیئرمین زبیر بلوچ نیشنل پارٹی چیئرمین گہرام اسلم بلوچ، ملک نصیر شاہوانی اور اسلم بلوچ بھی موجودتھے رحمت بلوچ نے کہاکہ ہم نے بلوچستان کے حقوق کیلئے ہمیشہ بلاتفریق جدوجہد کی ہےنیشنل پارٹی طلباء کے ساتھ ہرمحاذ پرکھڑی ہےجس پر طلباء نے کہاکہ فہرست جاری نہ کرنے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کرینگے سیاسی جماعتیں اورسول سوسائٹی ہمارا ساتھ دیں۔