ناصر حسین نے پاکستانی شائقین سے کونسا سوال کیا؟

June 27, 2019

پاک بھارت تعلقات پر دنیا کے تمام ملکوں کی نظررہتی ہے لیکن اب غیر ملکی کرکٹرز بھی اس میں کافی دلچسپی لیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر ناصرحسین نے پاکستانی شائقین سے سوال کیا کہ انگلینڈ اور بھارت کے میچ میں وہ کس ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔

سابق انگلش کرکٹر اور کمنٹیٹر ناصر حسین کا سوال سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ناصرحسین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دنیا بھر سے ہزاروں لوگوں نے انہیں جواب دیا ۔

ناصر حسین کا سوال اس وجہ سے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ انگلینڈ کی شکست کی صورت میں پاکستان کو ایونٹ میں آگے جانے میں بہت مدد ملے گی۔

واضح رہے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔