تیزاب گردی،مرنے سے قبل بیوی نے ملزم شوہر کو معاف کردیا

June 27, 2019

لاہور(صباح نیوز)لاہور کے علاقے شاہدرہ میں شوہر کی مبینہ تیزاب گردی کا شکار خاتون ہسپتا ل میں دم توڑ گئی۔ پولیس نے خاوند کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔متاثرہ خاتون نے دم توڑنے سے پہلے شوہر کو معاف کرنے کا بیان دیا۔ پولیس کے مطابق نازیہ پر چند روز قبل اس کے شوہر نے تیزاب پھینکا تھا۔ جس کے بعد وہ کئی روز سے میو ہسپتا ل میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق خاتون کی جانب سے نزعی بیان میں شوہر کو معافی دی گئی۔پولیس نے بتایا کہ کیس دہشت گردی کی عدالت میں ہے اور ملزم کی بریت کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ ملزم 15 روز کے ریمانڈ پر ہے۔