لاہور: بیکری میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق، 12زخمی

June 27, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ)اچھرہ میں فیروزپور روڈ پر واقع بیکری میں گیس سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے جن میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔حادثہ گیس لیکیج سے پیش آیا، قریبی دکانیں بھی متاثر ہوئیں،بیکری مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ گیس لیک ہونے کے باعث پیش آیا، دھماکے سے قریبی دکانیں بھی متاثر ہوئیں ۔13 زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا تھا، ایک زخمی ساجد بشیر سروسز ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ 50 فیصد سے زائد جھلسنے والے فرحان شکور کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔