موٹروے پولیس کی کارروائی، کار سے 50 کلو منشیات برآمد

June 27, 2019

موٹروے پولیس نے میاں چنوں کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 50 کلو گرام منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر میاں چنوں کے قریب موٹر وے پولیس نے غلط یوٹرن لینے پر ایک گاڑی کو روکا تو اس میں سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔

اس موقع پر موٹر وے پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور تعاقب کرکے ایک ملزم کو گاڑی سمیت روک لیا، گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں چھپائی گئی 50 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق برآمد شدہ منشیات کے متعلق اے این ایف کو مطلع کردیا گیا ہے۔