حماد اظہر کا شہباز شریف پر جوابی وار

June 27, 2019

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور حماد اظہر آمنے سامنے آگئے، شہباز شریف کی تقریر کے بعد حکومتی بنچز سےجوابی وار کرنے وزیر مملکت سامنے آگئے ۔

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ ن لیگ کے آخری سال میں 10 ارب ڈالر کہاں گئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

انہوں نے کہا کہ وہ پیسے فالودے والے کے اکاؤنٹ میں گئے، اب یہ ملک بے نامی اکاؤنٹ اور ٹی ٹی پر نہیں چلے گا۔

اس سے قبل شہباز شریف نے اپنی تقریر کے دوران سلیکٹڈ وزیر اعظم کا لفظ استعمال کیا تھا، جس کے بعد ایوان میں شور مچ گیاتھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہا کرتے تھے ڈالر کی قیمت ایک روپیہ بڑھ جائے تو قومی خزانے پر سو ارب روپے کا بوجھ پڑتاہے، آج ایک رات میں قومی خزانے پر سات سو ارب روپے کا بوجھ بڑھ گیا۔