لیثررلیگز سے فٹبالرز کی حوصلہ افزائی ہوئی، اطہر خانزادہ

June 27, 2019

ولی اسپورٹس نے ٹنڈوجام لائنز کو ہنزلہ غیاث کے فیصل کن گول کی بدولت صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کربحیثیت لیثررلیگز چمپئن ٹنڈوجام انٹراسٹی چمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

یہ سندھ کی انٹراسٹی چمپئن شپ صوبے کے دو شہروں میں کھیلی جائے گی جس کے شیڈول کا اعلان عنقریب کردیا جائے گا۔ فائنل کے مہمان خصوصی اطہر علی خانزادہ، ایم ڈی، ایڈوانس سیڈ کارپوریشن تھے۔

مہمان خصوصی نے ٹنڈوجام ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیموں ولی اسپورٹس اور ٹنڈو جام لائنز کے کپتانوں کو بالترتیب ونر اور رنر ٹرافی، کھلاڑیوں کو انفرادی انعامات کے علاوہ مہمانو ں کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کیں۔

تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے ورلڈ گروپ کے چیئرمین محمود ٹرنک والا، لیثررلیگز کے چیف آپریٹنگ آفیسراسحق شاہ، ریجنل منیجر سید شہروز حسن رضوی، لیگز منیجر ریاض احمد اور ایونٹ آرگنائزر شاہد ولی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

انکا کہنا تھا کہ ٹنڈو جام میں فٹبال کے حوالے سے مذکورہ ایونٹ کے انعقادسے نوجوان کھلاڑیوں کی بیحد حوصلہ افزائی ہوئی اور اسطرح کے ایونٹ کا انعقاد باقاعدگی سے جاری رہنا چاہیے۔

انڈور فٹبال کورٹ،سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی، ٹنڈو جام پر منعقدہ تقریب میں انوارحسین خانزادہ، ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی، سید راحت علی شاہ، عقیل احمد، خرم رفیع، سلیم شیخ، سید محمد ندیم، عتیق الرحمن، ظفر وحید، وسیم یونس، خالد عثمانی، کنور آصف اقبال ودیگر اہم شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

ریفریز غلام مصطفی ٰ اور ریحان راجپوت تھے۔فاتح ٹیم کے ہنزلہ غیاث کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ جبکہ رنر اپ ٹیم کے سید نوید شاہ کو بیسٹ گول کیپر کاایوارڈ دیا گیا۔

ایونٹ میں 8ٹیموں نے حصہ لیا جن میں ولی اسپورٹس، ٹنڈوجام لائنز، شاہ جہانیاں ایف سی، ویٹرنز یونائیٹڈ، ٹنڈوجام یونائیٹڈ، این آئی اے ایف سی، خان اسپورٹس اور ٹی اے وائی یونائیٹڈ شامل تھیں۔