نیب ٹیم کا شرجیل میمن کے گھر اور زمینوں کا دورہ

July 01, 2019

نیب کی ٹیم نے حیدرآباد میں ریونیو افسران کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کی رہائش گاہ اور زرعی زمینوں کا دورہ کیا، ٹیم نےملازمین سے معلومات بھی حاصل کیں۔

نیب کی ٹیم پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی شرجیل میمن کی رہائش گاہ ٹنڈوجام پہنچی، نیب ٹیم نے ریونیو افسران کے ہمراہ شرجیل میمن کی رہائش گاہ سے متصل بنگلے، زرعی زمینوں اور بھینسوں کے باڑوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر نیب حکام نے شرجیل میمن کے ملازمین سے معلومات حاصل کیں، جبکہ ٹنڈو جام کےقریب گوٹھ حسین میر بحر کے قریب بھی زمینوں کا معائنہ کیا۔