نائیجیریا ، پیٹرول ٹینکر میں دھماکے سے 50 افراد ہلاک

July 03, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

نائیجیریا کے وسطی علاقے میں پیٹرول ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگنےسے 50 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

وسطی نائیجیریا کی ریاست بینو کے گاؤں اہمبے میں آئل ٹینکر کے ڈرائیور نے روڈ پر واقع گڑھے سے بچنے کی کوشش کی لیکن ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کم از کم 10 افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جب کہ کم سے کم 70 افراد آگ لگنے کہ وجہ سے شدید جھلس گئے ہیں۔

فیڈرل روڈ سیفٹی کمیشن کے حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔