کراچی اور کوئٹہ میں آج موسم گرم رہے گا

July 04, 2019

کراچی اور کوئٹہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ ٔموسمیات کے مطابق شہر قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، یہاں کا موجودہ درجۂ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں مغرب سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

ادھر وادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں رواں ہفتے کے دوران گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

کوئٹہ کا گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اسی طرح بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی موسم شدید گرم اور خشک ہے، خاص طور پر سبی، دالبندین، تربت، ژوب اور لسبیلہ میں گرمی کی شدت زیادہ ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔