شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار بیوی تفتیشی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

July 07, 2019

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) لطیف آبادنمبر 5میں 70سالہ اظہر آرائیں کے قتل کے الزام میں گرفتار مقتول کی دوسری بیوی اسما کو مزید 3دن کے تفتیشی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔اسی عدالت نے گرفتار ملزم فراز علی ولد حبیب کو اور لطیف آبادنمبر 10میں ڈکیتی کی واردات میں گرفتارملزم علی رضا ملاح کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیاہے۔