انڈونیشیا میں 6.9شدت کا زلزلہ

July 08, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


انڈونیشیا میں 6.9شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق اتوار کو آنیوالے شدید زلزلے کا مرکز ماناڈو شہر کے جنوب مغرب سے 115میل دور اور صرف 15میل گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے آتے ہی ہزاروں افراد خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں سے نکل آئے، زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

حکومت نے 1.6فٹ کی لہریں بلند ہونے پر ملاکو جزیرے کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔