’ملیفیسنٹ ‘ کی پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ واپسی

July 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

’ملیفیسنٹ ‘کی پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ واپسی،ایڈونچراور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم’ملیفیسنٹ‘2کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔

جواشم روننگ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2014کی فلم کا سیکوئل ہےجبکہ فلم کی کہانی افسانوی کہانیوں پرمبنی کئی کتابوں سے ماخوذ ہے جس میں انجلینا جولی اور ایلی فیننگ ایک بار پھر اپنے گزشتہ کرداروں میں دکھائی دیں گی۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں ایڈ سیکرین،ہیریسن ڈکسن،جونو ٹیمپل اورفرنینڈا ڈینیز اسمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم 18اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔