• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


2014 کی والٹ ڈزنی پکچرز کی بلاک بسٹر فلم ملیفیسنٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری ہے کہ اب اس فلم کے سیکوئل کی بھی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں جس کی عکسبندی کی تصاویر بھی منظرِعام پر آگئی ہیں ۔

انجلینا جولی وِلن بن گئیں

فلم میں انجلینا جولی ایک بار پھر جادوگرنی کا کردار ادا کررہی ہیں۔یہ ہدات کارجواشم روننگ کی 2014کی فلم کا سیکوئل ہے جبکہ فلم کی کہانی افسانوی کہانیوں پرمبنی کئی کتابوں سے ماخوذ ہے جس میں انجلینا جولی اور ایلی فیننگ ایک بار پھر اپنے گزشتہ کرداروں میں دکھائی دیں گی۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں ایڈ سیکرین،ہیریسن ڈکسن،جونو ٹیمپل اورفرنینڈا ڈینیز اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

اس ایڈونچر فینٹسی سیکوئل فلم کی کہانی ڈزنی کلاسک سلیپنگ بیوٹی کی وِلن میلفسنٹ کے گرد گھومتی ہے جو دراصل ایک خوبصورت نوجوان لڑکی تھی تاہم جنگل میں اپنی پُرامن سلطنت کوحملہ آوروں سے بچاتے ہوئے دھوکا دہی اور غداری کے بعدپتھر دل بن جاتی ہے اورپھر سلطنت کے نئے بادشاہ کی بیٹی اروڑا پرجادو کردیتی ہے۔

ایکشن وایڈونچرسے بھرپور فلم میلفسنٹ والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز کے تحت سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی تاہم ریلیز کی حتمی تاریح کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین