کیویز نے بھارتیوں کو ہراکر تھیٹر تخلیق کیا، رمیز

July 10, 2019

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ماضی کے اوپننگ بیٹسمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں بھارتی ٹیم کو ایونٹ سے باہر کرکے ایک تھیٹر تخلیق کیا ہے۔

میچ کے بعد اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سی ای او کا مزید کہنا تھا کہ اس میچ میں اصل مقابلہ نیوزی لینڈ کی نئی گیند اور روہیت شرما ، ویرات کوہلی کے درمیان تھا، اور ہم جانتے ہیں کہ مقابلہ کسے جیتنا تھا۔