شہر یوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفظان صحت کے اصولوں پرعمل کیا جائے، کمشنر

July 11, 2019

راولپنڈی (اپنےرپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی ثاقب ظفر نے کہا ہےکہ شہر یوں کو حفظان صحت کے اصولوں پرعمل پیرا ہو نے کی تر غیب د یتے ہوئے بیما ر یوں سے بچا نے کی کو شش کی جائے۔ ما حو لیا تی صفائی نصف ایمان ہونے کے سا تھ سا تھ انسا نی صحت کیلئے بھی نا گز یر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی و یسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے بر یفنگ کے موقع پر کیا۔کمشنر کو بتا یا گیاکہ کمپنی ضلع راولپنڈی کی74 اربن یو نین کو نسلز میں و یسٹ منیجمنٹ سر وسز فراہم کر رہی ہے۔ اسکے علاوہ عید الا ضحی کے مو قع پر ہر سال تقر یبا دس ہزار ٹن کے قربا نی کے جا نوروں کے فضلہ جات و آلائشوں کو جمع کر کے ٹھکا نے لگا یا جاتا ہے ۔