جناح کالج برائے خواتین داخلوںکے لئے کھیلوں کے ٹرائلز موخر

July 11, 2019

پشاور (خصوصی نامہ نگار) جناح کالج برائے خواتین پشاور یونیورسٹی میں ایف اے ایف ایس سی کے داخلوں کے لئے15جولائی کو ہونے والےکھیلوں کے ٹرائلز موخر کر دیئے گئے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشن کے اعلامیہ کے مطابق نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔