صوفیاء کے اسلوب دعوت وتبلیغ کوعام کیاجائے،ڈاکٹرطاہررضابخاری

July 12, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ) ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہرر ضا بخاری نے جامعہ ہجویریہ داتاؒ دربار میں "آغازِ بخاری شریف"کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس علوم ومعارف کا مرکز اور ہماری اسلامی تاریخ کا درخشاں باب ہیں، ان کوجدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔موجودہ حکومت اس پر بھر پور توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ صوفیاء کے اسلوب دعوت وتبلیغ کو عام کیا جائے ۔اسلام امن ، رواداری ،محبت اور انسان دوستی کا دین ہے ،جس کی تعلیمات کا ابلاغ ہماری ذمہ داری ہے ۔