سسیلین کی طرح پاکستانی مافیا بھی دباؤ ڈال رہا ہے، وزیراعظم

July 13, 2019

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سسیلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اور دباؤ ڈال رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ مافیا منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجے گئے اربوں روپے کا تحفظ چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مافیا کی جانب سے رشوت، دھمکی، بلیک میلنگ، ریاستی اداروں اور عدلیہ کو دباؤ میں لانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جمع دولت کے تحفظ کے لیے ریاستی اداروں اور عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔