’تاجروں نے ہڑتال رد کرکے حب الوطنی کا ثبوت دیا‘

July 13, 2019

وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے تاجروں کی ہڑتال پر حکومتی ردعمل کا اظہار کردیا۔

حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ تاجروں کی بڑی تعداد نے ہڑتال کی کال رد کر کے حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت سے تاجروں کے تمام خدشات دور کریں گے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پرچون فروش ملکی جی ڈی پی میں 20فیصد کے شراکت دار ہیں جبکہ ٹیکس میں ان کا حصہ صرف صفر اعشاریہ25 فیصد ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اس حقیقت کو تبدیل کئے بغیر ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی۔