بھارتی سفارتخانے کا 3پاکستانی ہندو دلہنوں کو ویزا دینے سے انکار،دولہے خالی ہاتھ راجھستان واپس

July 14, 2019

عمرکوٹ (نامہ نگار)بھارتی سفارتخانے کاتین پاکستانی ہندو دلہنوں کو ویزا دینے سے انکارتینوں دلہے وکرم ،مہندر اور نیپال سنگھ اپنی بیویاں پاکستان میں چھوڑ کر سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت چلے گئے۔ ٹھاکر راجپوت وکرم سنگھ ،نیپال سنگھ ،مہندر سنگھ راجھستان کے علاقے جیسل میر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اپنی برادری کی رشتہ دار لڑکیوں سے شادی کرنے کیلئے وہ جنوری میں نیوچھور آئے تھے ۔ اپنے رسوم ورواج کے مطابق دھوم دھام سے ان کی شادی ہوئی تھی ۔