فیصل آباد :مریم نواز کی آمد کیلئے منعقدن لیگ کا اجلاس ہلڑبازی پرختم

July 14, 2019

فیصل آباد (آئی این پی )مریم نواز کی فیصل آباد آمد کے سلسلہ میں منعقدہ ن لیگ کا اجلاس ہلڑ بازی کا شکار ہو کر بے نتیجہ ختم ہو گیا، ذرائع نے بتایا کہ طلال چوہدری،ٹکٹ ہو لڈر اسرار خان ،نوز شریف کے دست راست فاروق خان مریم نواز کو اپنے اپنے حلقوں میں لے جانا چا ہتے ہیں جبکہ سا بق ایم پی اے نواز ملک ،سا بق سٹی میئر رزاق ملک چا ہتے ہیں کہ مریم رانا ثناء کے گھر آئیں ۔چوہدری شیر علی گروپ کے ایم پی اے میاں طا ہر جمیل اور سا بق وفا قی وزیر مملکت برا ئے خزانہ راناافضل اجلاس میں شریک نہیں ہو ئے ۔ضلعی صد میاں قاسم فاروق نے ورکرکنو نشن کی تجویز دی اور مریم نواز کی فیصل آباد آمد کے لیے جگہ منتخب کر نے کے لیے کمیٹی بنا نے کا مشورہ دیا ذرائع کے مطا بق 17جولا ئی کورانا ثناء کی لا ہور میں عدالتی پیشی پر فیصل آباد سے کارکن لے جا کر بھر پور طا قت کا مظا ہرہ کر نے کا فیصلہ کیا جس کے لیے سٹی صدر نے تمام سابق ایم اینایز اور ایم پی ایز سمیت تما م ٹکٹ ہو لڈرز کو ذمہ داریاں سونپ دی مسلم لیگ کے اس خفیہ اجلاس کا میڈ یا نے مکمل با ئیکاٹ کیا ۔