فرانس میں قومی دن کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد

July 14, 2019

جوں ہی گھڑیوں کی سوئیاں اگلے روز یعنی 14 جولائی کی طرف بڑھیں فرانس کی فضاؤںمیں شاندارآتش بازی کے رنگ برنگے نظارے نظر آنے لگے جو یہ نوید سنا رہے تھے کہ ہم ایک آزاد قوم ہیں۔

ہر سال فرانسیسی قوم کے اتحاد کی تجدید قومی دن منانے سے ہوتی ہے جو14 جولائی1789 ء کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس نے فرانسیسی عوام کے اختیارات اور آزادی حاصل کرنے کی جدوجہد کے سلسلے میں تاریخ تبدیل کی اور یہ 1970ء کی فیڈریشن منانے کا بھی دن ہے۔

ہر سال 14 جولائی اتحاد اور تبادلۂ خیال کا ایک ہی زاویہ سے اجتماعی مظاہرہ ہے، جس میں خصوصاً شانزے لیزے میں ملٹری پریڈ کا انعقاد ہو تاہے اور اس دن کا اختتام مشہور رقص اور آتش بازی سے ہوتا ہے۔

سالانہ فوجی پریڈ میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور برطانیہ کے وزیر اعظم تھریسا مے سمیت یورپی یونین کے اہم رہنماؤں کی سالانہ پریڈ کو دیکھنے کے لئے شرکت متوقع ہے ،جس میں فرانسیسی انقلاب میں پیرس میں بیسٹیل قلعہ کے 14 جولائی، 1789 کا نشان لگایا گیا ہے۔

تقریب میں مسلح افواج کے4 ہزار300 جوان ، 196 گاڑیاں، 237 گھوڑے، 69 طیارے اور 39 ہیلی کاپٹر اپنی اپنی نمائندگی کرتے ہوئے حصہ لیں گے، تقریبات کا یہ سلسلہ فرانس بھر میں رات گئے تک جاری رہے گا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔