ٹاسک فورسز کا آپریشن،147چورپکڑے گئے

July 15, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں147چورپکڑلئے جن کو2لاکھ47ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر43لاکھ35ہزارروپے جرمانہ جبکہ 11بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ۔