حناء الطاف کی منیب بٹ کو’ برا اداکار‘ کہنے کی وجہ سامنے آگئی

July 15, 2019

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ حناء الطاف کی منیب بٹ کو برا اداکار کہنےکی وجہ سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل اداکارہ حناء الطاف نے ایک ڈیجیٹل شو ’ٹو بی ہونسٹ ‘ میں شرکت کی تھی جہاں میزبان کے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا تھا کہ اداکار منیب بٹ کو اداکاری نہیں آتی لیکن پھر بھی وہ اداکاری کے بھرم پورے دیتے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

اداکارہ کے منیب بٹ کو برا اداکار کہنے پر اُن کی اہلیہ ایمن خان، منال خان اور ہانیہ عامر سمیت کئی ساتھی اداکار منیب بٹ کے حق میں بول پڑے جس کے جواب میں حناء الطاف نے ایمن خان کی ایک ویڈیو شیئر کی، اس ویڈیو میں ایمن خان نجی چینل کو انٹرویو دیتی نظر آرہی ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ویڈیو میں میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ایمن نے کہا کہ ’حناء الطاف کو اداکاری سیکھنے کے لیے کلاسزز لینے کی ضرورت ہے۔‘ حناءالطاف کا منیب بٹ کو برا اداکار کہنا ایمن کی اسی ویڈیو کاجواب ہے۔

دوسری جانب حناء الطاف کو یہ بیان دینا مہنگا پڑ گیا اور شوبز سے وابستہ لوگوں نے اُن پر تنقید بھی کی۔

حناء الطاف کے بیان پر منال خان اور منیب بٹ کی اہلیہ ایمن خان نے میزبان اور مہمان کے اس رویے کو تعلیم کی کمی قرار دے دیا۔

جبکہ اداکارہ فائزہ نے بھی حناء الطاف کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی انہوں نے منیب بٹ کی تعریف بھی کی۔

انہوںنے اپنے ٹوئٹمیں لکھا کہ اپنے ساتھی فنکاروں کے فن کا مذاق اُڑانا کوئی اچھی بات نہیں۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی حناء الطاف کو آڑے ہاتھوں لیا اور اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ تنقید برائے اصلاح اچھی بات ہے، تاہم کسی کی شخصیت کو فضول میں تنقید کا نشانہ بنانا درست عمل نہیں۔