جج محمد بشیر کو احتساب عدالت نمبر 2 کا اضافی چارج دیدیا گیا

July 16, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزارت قانون و انصاف نے اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 1 کے جج محمد بشیر کو احتساب عدالت نمبر 2 کا اضافی چارج دیدیا ہے، جج محمد بشیر تین ماہ یا مستقل جج کی تعیناتی تک احتساب عدالت نمبر 2 میں قائم مقام جج کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔