فیصل صالح تیسری بار اے ایف سی کمیٹی کے چیئرمین منتخب

July 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے نائب صدر سید فیصل صالح حیات تیسری بار اے ایف سی لیگل کمیٹی کے چیئرپرسن مقرر ہو گئے۔ یہ فیصلہ 2 جون کو ہونے والی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔کمیٹی فٹبال کے قواعد و ضوابط کے حوالے سے سفارشات تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔