پارکس اورگراؤنڈز کا جال بچھانے کیلئے ہوم ورک کررہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل

July 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی عبدالقدیر منگی نے کہا ہے کہ کراچی میں پارکس اور گرائونڈز کا جال بچھانے کے لئے تجربہ کار اور باصلاحیت کے ڈی اے انجینئرز تیزی سے ہوم ورک کررہے ہیں سرکاری اراضی پر غیر قانونی سرگرمیوں کا فی الفور خاتمہ کیا جائے گا کے ڈی اے اراضی قبضہ مافیا سے چھڑانے کے لئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا، ان خیالات کا اظہارانہوں نے سوک سینٹر میں موجود کانفرنس روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چیف انجینئر رام چند، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ورئیل اندھر، متعلقہ اسکیمز کے ایگزیکٹو انجینئرز، ڈائریکٹر پارکس اخلاق احمد و دیگر افسران موجود تھے، انہوں نے مزید کہا کہ کے ڈی اے اراضی واگزار کرانے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے جس پر مکمل عمل درآمد کیا جارہا ہے، ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تین دن کے اندر قابضین کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے، کے ڈی اے اراضی پر قائم غیر قانونی پتھارے و تجاوزات کو فی الفور ختم کرکےزمین سرکاری تحویل میں لی جائے۔