سینیٹ کی اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب

July 18, 2019

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سینیٹ کی اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا، اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک کی کامیابی کے معاملے پر مشاورت ہوگی اورکامیابی کے لئے حکمت عملی تیارکی جائےگی۔

راجہ ظفر الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن کے سینیٹرز انتخاب کے موقع پر غیر حاضر نہیں ہوں گے، اندرون ملک سینیٹرز کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔ 23 جولائی تک سینیٹ کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے، اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پوری ہے جس میں کمی کا تصور ہی نہیں کر سکتا۔