نشیبی علاقوں میں پانی جمع ڈینگی لاروا کی افزائش کاخدشہ

July 18, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر) گزشتہ روز ہونے والی بارش کے اثرات تاحال ختم نہ ہوسکے ، لاہور کے بیشترپوش، نشیبی اور پسماندہ علاقوں کی گلیوں بازاروں میں بارشی پا نی جمع ہونے سے اہل علاقہ کو دشواریوں کا سامنا،کھڑے پانیوں میں ڈینگی لاروا کی افزائش نسل ہونےکا خدشہ پیدا ہوگیا۔جبکہ واسا کے ایم ڈی زاہد عزیز نے نے شہر بھر کے علاقوں سے بارشی پانی کے نکاسی آب آپریشن کے مکمل نے کا دعویٰ کیا ہے۔