چین: گیس پلانٹ میں دھماکا، 2 افراد ہلاک

July 19, 2019

چین کے صوبے ہینان میں گیس پلانٹ میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے جبکہ 12 لاپتہ ہیں۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق صوبے ہینان کےگیس پلانٹ میں ہونے والا دھماکا اس قدر شدید تھا کہ تین کلومیٹر تک کے علاقے کی عمارتیں لرز اٹھیں، کئی عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں۔

فوری طور پر دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ۔