حمزہ حسن قادری سنٹرل پارک مسجد مانچسٹر میں خطیب اعلیٰ مقرر

July 20, 2019

ہیلی فیکس (زاہد انور مرزا)معروف نوجوان مذہبی سکالر حمزہ حسن قادری سنٹرل ماسک وکٹوریہ پارک مانچسٹر میں بطور خطیب اعلیٰ مقرر، حمزہ حسن قادری آکسفورڈ یونیورسٹی سے عربی میںڈگری حاصل کرچکے ہیں جبکہ قاہرہ سے بھی عالم کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں اور اب سنٹرل ماسک میںخطیب کی خدمات کے ساتھ لیڈز یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی بھی کررہے ہیں۔ برطانیہ بھر سے علماء کرام نے علامہ حمزہ حسن قادری کے سنٹرل ماسک وکٹوریہ پارک مسجد میںخطیب و امام مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسے نوجوان نسل کیلئے ایک خوش آئند فیصلہ قرار دیا ہے۔ صدر مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ پروفیسر سید احمد حسین ترمذی، علامہ عبدالرحمٰن نقشبندی، پیرسید حسنین شاہ بخاری، صاحبزادہ حافظ سید محمد حیدر ترمذی اور دیگر نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے علامہ حمزہ حسن قادری کی تقرری کو خوش آئند فیصلہ قرار دیا ہے۔