سرسبزسندھ مہم کے سلسلے میں سیسی کے تحت شجرکاری مہم کاآغاز

July 20, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کی سر سبز سندھ مہم کے سلسلے میں سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) کے تحت بھی شجرکاری مہم کاآغاز ہوگیا،وزیر محنت غلام مرتضیٰ بلوچ نے کلثوم بائی ویکا سوشل سکیورٹی اسپتال سائٹ میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ گرین سندھ شجرکاری مہم میں ہرشخص اپنے حصے کا ایک ایک پودا لگائے تو ماحول میں جلد اور خوشگوار تبدیلی آسکتی ہے،اس موقع پر کمشنرسیسی کاشف گلزار، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر ممتاز شیخ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ( ایم ایس) ولیکا اسپتال ڈاکٹرغلام مصطفیٰ ابڑو اور دیگر نے بھی اسپتال کے سبزہ زار پر نیم کے پودے لگائے،بعد ازاں ولیکا اسپتال میں صوبائی وزیر کی قیادت میں ایک واک کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں مذکورہ افراد کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی،وزیر محنت نے کہاکہ ہمیں اجتماعی طور پر ’’ایک فرد ایک پودا‘‘ کے نظریے کو پروان چڑھاکر عوامی سطح پر بھی سرسبزسندھ شجرکاری مہم کو فروغ دینا ہوگا۔