بینکنگ کورٹ نے ڈیفالٹر عائشہ احد ملک کی جائیداد نیلامی کا حکم دیدیا

July 20, 2019

لاہور(صباح نیوز)بینکنگ عدالت لاہور نے نجی بینک کی ڈیفالٹر عائشہ احد ملک کی جائیدادوں کی نیلامی کا حکم دے دیا۔1 کروڑ 35 لاکھ 30 ہزار کی نادہندہ عائشہ احد کی جائیدادیں نیلام کرنے کے لئے 26اور 27اگست کی تاریخیں مقرر کی گئیں ۔ جمعہ کو بینکنگ عدالت نمبر ایک میں نجی بینک کی جانب سے عائشہ احد ملک کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔