گاڑیاں چوری کرنے میں ملوث 3ملزمان گرفتار

July 21, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اے وی ایل سی پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے 3ملزمان حاکم علی سندرانی ،احسان علی ،سجن کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 ڈبل کیبن ،3 کار ،ایک لینڈ کروزر،2پستول ،ڈیڑھ کلو چرس ،نمبر تبدیل کرنے کے آلات،ایک سگنل اور ٹریکر جام کرنے والا آلہ ،مختلف گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹ برآمد کرلی ،ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے 2018سے اب تک کراچی کے مختلف علاقوں سے 23گاڑیاں چھیننے کا اعتراف کیا ہے ، ملزمان تمام گاڑیاں بلوچستان میں فروخت کرتے تھے ،انہوں نے بتایا کہ ملزم حاکم علی کے خلاف 22کیس ،احسان علی کے خلاف 18اور سجن کے خلاف 17کیس مختلف تھانوں میں درج ہیں۔