کوئٹہ میں 25جولائی کا جلسہ اہم سنگ میل ہوگا،پشتونخوا ایس او

July 21, 2019

کوئٹہ (آئی این پی)پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکن ملک بھر کی جمہوری قوتوں کی جانب سے 25جولائی کو یوم سیاہ کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت اور عوام میں شعوری مہم چلانے کیلئے بھرپور کرداراداکریں ۔آئی ٹی پوہنتون کی ایگزیکٹو جنرل باڈی سے آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹری نظام عسکر ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ملک عمر خان کاکڑ، آئی ٹی یونیورسٹی کے نواز کاکڑ،مکرم اچکزئی اور دیگر نے خطاب کیا ۔مقررین نے کہاکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے بانی رہنماء خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی تین دہائیوں پر مبنی قید وبند کی صعوبتیں ملک میں پشتون ،بلوچ ،سندھی ،سرائیکی اور پنجابی اقوام کی شفاف جمہوری فیڈریشن ،قومی برابری ،اقوام کی زبانوں اور کلچر کی ترویج ،ان کے وسائل پر اختیار،آئین ،پارلیمنٹ ،جمہوریت کی بالادستی ،آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیاکیلئے ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اب وفاقی اور صوبائی سلیکٹڈ حکومتوں، ان کی ناروا استحصالی اور استعماری پالیسیوں اور سیاست میں آمرانہ قوتوں کی مداخلت کے خلاف ملک بھر کی جمہوری سیاسی اور مذہبی پارٹیوں کی جانب سے 25جولائی کو یوم سیاہ کے سلسلے میں کوئٹہ شہر میں ایک اہم اور سنگ میل سیاسی جلسہ عام عام ہوگا ،مقررین نے کہاکہ سائنس کالج میں فی الفور سیکنڈشفٹ کااعلان کرکے ہزاروں طلباء کو تعلیم کے مواقع اور اساتذہ کو حکومت گزشتہ تین سالہ بقایاجات ادا کئے جائیں ۔