نہم کے مطالعہ پاکستان سے حضور اکرم ؐ کا نام حذ ف کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

July 22, 2019

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) نیشن ڈوپلمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ختم نبوت کے حوالے سے راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ نہم کے مطالعہ پاکستان سے حضور اکرمؐ کے نام کو حذ ف کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں فوری طور پر کتاب میں نبی اکرم ؐ کے نام کو دوبارہ شامل کیا جائے۔مقبول احمد خان، شرجیل میر ، مرکزی انجمن تاجران کے صدر شاہد غفور پراچہ ، قاسم محمود مغل نےعلماء سے ملاقات بھی کی۔