رینجرز کی مختلف کارروائیاں،6ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

July 23, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں 6ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق الفلاح کے علاقے میں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان وسیم اورعمر فاروق کو گرفتار کیا جو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،محمود آباد اور چاکیواڑہ سے 4 ملزمان اکبر جمیل،محمد مستقیم عرف سائنٹسٹ،نعمان احمد اور عذیر حنیف کو گرفتار کیاجو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اورمسروقہ ساما ن بھی برآمدکرلیاگیا۔