فوجی قیادت ساتھ گئی ہے تو افغانستان اولین موضوع رہیگا،فواد چوہدری

July 23, 2019

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فوجی قیادت ساتھ گئی ہے تو افغانستان اولین موضوع رہے گا،ن لیگ کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو کنٹینر سے نیچے آنا چاہئے اور مولا جٹ علامت سے باہر نکلنا چاہئے ،میزبان حامد میر نےاپنے تجزیئے میں کہا کہ وزیراعظم کا جو واشنگٹن میں جلسہ ہوا اس کی گونج ابھی تک پاکستان میں سنائی دے رہی ہے ایک جلسہ واشنگٹن میں ہوااس کا موازنہ بھی کیا جارہا ہے لیکن جو باتیں عمران خان نے واشنگٹن میں کی ہیں اس پر بہت بات ہورہی ہے بڑا اس پر تبادلہ خیال ہورہا ہے اس پر آج ہم بھی تبادلہ خیال کریں گے اس کے علاوہ یہ بھی ایک معاملہ بہت اہم ہے کے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پاکستان کے وزیراعظم کی جو ملاقات ہے اس کو امریکی میڈیا بھی بڑی اہمیت دے رہا ہے اور اس ملاقات کے ساتھ بہت سے مسائل جڑے ہوئے ہیں تو پاکستان اور امریکا کے تعلقات کا مستقبل کیا ہے اس پر بات کریں گے ہمارے ساتھ موجود ہیں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور ان کے ساتھ ہیں سینیٹر ڈاکٹرمصدق ملک مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمااس سے پہلے ہم گفتگو کا آغاز کریں ہم عمران خان کا رات کا ایک بہت اہم کلپ سنواتے ہیں اس میں انہوں نے ایک بہت اہم بات کی ہے۔تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری نے کہا کہ یہ سیاسی قیدی تو خیر وہ نہیں ہیں پہلی بات تو یہ ہے یہ تو منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزام میں سزائیں بھگت رہے ہیں میرے خیال میں جو جیل میں سہولتیں ہیں وہ سب کے لئے ہونی چاہئیں جو یہ فرق ہے کہ امیر کے لئے اورجیل ہے اورغریب کے لئے اور جیل ہے یہ مسئلہ ہے اگر آ پ اصلاحات کے اوپر بات کریں تو پھر بڑی ریفارم امریکا میں جو90 فیصد جیلیں ہیں وہ خود اصلاحاتی سینٹر بن چکے ہیں کیونکہ میں وکیل ہوں اور میری کرمنل پریکٹس رہی ہے مجھے اچھی طرح پتہ ہے جیل میں عام جو قیدی ہے خصوصاً جو قتل کے قیدی ہیں ان کی کیا حالت ہے بہت ہی بری حالت ہے اب میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ضرور تعریف کرنا چاہتا ہوں جب سے وہ آئے ہیں قتل کے مقدمات کو انہوں نے بہت تیزی سے نکالا ہے جس کی وجہ سے ایک بڑا ریلیف ملا ہے ورنہ لوگوں کے حالات بہت برے ہیں میرے خیال میں تو جو مجموعی جیل ہے اس میں اصلاحات ضرور لانی چاہئے۔ ن لیگ نے رہنما مصدق ملک نے کہا کہ میں دو تین باتیں کرنا چاہوں گاپہلانکتہ یہ کہ کیونکہ ایک بین الاقوامی جگہ تھی امریکا میں بیٹھے ہوئے تھے پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز تھیں میں پہلے یہ بتانا چاہوں گا کے ایئر کنڈیشن نہیں ہوتا
ایئر کنڈیشنر ہوتا ہے وہ کہہ یہ رہے تھے کہ ایئر کنڈیشنر میں واپس لے لوں گا دوسری بات یہ ہے کے میرا تو ذاتی خیال یہ تھایہ میرا نکتہ اس دن بھی تھاجس دن بجٹ کی تقریر رات کو انہوں نے کی تو ہم توقع کررہے تھے کے بڑی مشکل عوام دشمن بجٹ دیا ہے توکوئی نیا ویژن لوگوں کو لاکر بتائیں گے لوگوں کو بتائیں گے کے ان کی زندگی میں تبدیلی کیسے آئے گی غربت کیسے مٹے گی اگر یہ دو دن کی سختی ہے تو کیسے اس سے نکلا جائے گالیکن انہوں نے کچھ نہیں کیاانہوں نے کہا یہ چور ہیں ڈکیت ہیں میں کسی کو چھوڑوں گا نہیں میں کسی کو مونچھوں سے پکڑ کر کہیں لے جاؤں گااب بین الاقوامی سطح پر میں یہ سوچ رہا تھا کہ پورا ایک اسٹڈیم بھرا ہوا ہے وہاں پر وہ گفتگو فرما رہے ہیں پہلی مرتبہ گئے ہیں امریکا میں اس طرح گفتگو کرنا پورا میڈیا انٹرنیشنل وہاں پر کھڑا ہے توکوئی ایک نیا ویژن دیں گے بتائیں گے کے جو گلوبل کمیونٹی ہے اس میں پاکستان کیا ملک ہے وہ کیا رویہ کیانیا ایک تھیٹر تخلیق کرے گا کچھ نہیں وہ ہی بات کنٹینر والی مونچھ سے پکڑ لوں گا ایئر کنڈیشنر باہر نکال لوں گاپنکھا تیرا میں بند کردوں گامیں سمجھتا ہوں۔وزیراعظم کو کنٹینر سے نیچے آنا چاہئے اور مولا جٹ علامت سے باہر نکلنا چاہئے وزیراعظم کو اسٹیٹ مین بننا چاہئے آپ نے کردیا لوگوں کو قیدآپ یہاں سے وہاں تک گئے ہیں یہ کہنے کے لئے میں آپ کے سامنے چار پانچ رپورٹس پیش کرنا چاہتا ہوں جو میڈیکل رپورٹس ہیں یہ میں میاں نواز شریف کے حوالے سے نہیں بات کررہایہ میں آپ کے سامنے پیش کررہا ہوں ان تمام لوگوں کے لئے جن کی خصوصی میڈیکل ضرورتیں ہیں سروسز ہسپتال کے اندر نواز شریف کی صورتحال دیکھنے کے لئے پہلی ایک کمیٹی بنائی گئی جس میں سروسز ہسپتال کے پرنسپل اس کو ہیڈ کررہے تھے انہوں نے اس کے اندر لکھ کر دے دیا کے ان کی حالت بڑی خراب ہے ان کو دل کی تکلیف ہے ان کو گردوں کی تکلیف ہے ان کو ڈی ہائیڈریشن ہورہی ہے جس سے دل کی تکلیف ہوسکتی ہے تو آپ ان کو ایسی میڈیکل کنڈیشن میں رکھیں جہاں پر کوئی حادثہ نہ ہونہیں یقین آیاردی میں پھینک دیاایک اور بورڈ تشکیل دے دیایہاں پر پنڈی کے لوگوں کاآئی آر سی کے کیانی تھے چار پانچ اور لوگ تھے یہ ان کی رپورٹ ہے وہ بھی چلا دیں اس میں بھی یہ لکھا گیا گیاشدید ڈی ہائیڈریشن ہمیں جب یہ شخص ملاتو ان کی جو دل کی تکلیف ہے گردن کی شریانیں بلاک ہوچکی ہیں دل کی شریان بھی بلاک ہوچکی ہے گردے کا عارضہ بھی ہے ذیابیطس بھی ہے بلند فشار خون بھی ہے تو آپ ذرا خیال کریں کیونکہ ہمارے پاس جب یہ آئے ہیں تو گرمی کی وجہ سے اتنی پانی کی کمی کے ان کو دل کی تکلیف ہوسکتی ہے انہوں نے دوبارہ وہی چیز لکھی نہیں یقین آیایہ تیسرا بورڈ ہے یہ ساری حکومت ہی بنا رہی ہے یہ تیسرا بورڈ بنا دیااس بورڈ کے اندر بھی انہوں نے وہ ہی جواب لکھ کرجو خود انہوں نے بورڈ بنایاانفرادی طور پران تمام لوگوں نے یہ ہی لکھ کربھیج دیا کے ان کی حالت ٹھیک نہیں ہے ان کو طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہے نہیں یقین آیا یہ چوتھا بورڈ ہے یہ دوبارہ سے سروسز ہسپتال کا بورڈ بنا دیاپنجاب حکومت نے بنا دیا۔ فواد چوہدری نے کہاکہ یہ جو بیماری والی باتیں ہیں اس پر کوئی ہمدردی نہیں ملنی آپ کوآپ علاج کروائیں۔ مصدق ملک نے کہا کہ سن لینے دیں لوگوں کو اتنی کیا پریشانی ہے اس بورڈ نے جب یہ لکھ دیاتو ان کو کہا علاج کریں انہوں نے کہا بات یہ ہے ہمیں پنجاب حکومت نے کہا تھا کہ تشخیص کریں علاج کے لئے نہیں کہا تھاتو علاج کے لئے خصوصی حکم نامہ آئے گا تو ہم علاج کریں گے تو یہ کرنے کی ضرورت کیا تھی اب آپ نے ایئر کنڈیشنر بند کرنا ہے کردیں آپ نے پنکھے نکالنے ہیں نکال دیں آپ کو ان تمام تکالیف کے بعد اگر یہ مسئلہ ہے وزیراعظم پاکستان کا مسئلہ امریکا میں جاکر یہ نہیں ہے کے خطے کا استحکام کیسے ہوگاتجارت کیسے بڑھے گی انسانی حقوق کو ہم کیسے آگے بڑھائیں گے یہاں پر آزادی اظہارکو ہم کیسے دنیا کے مساوی کریں گے ان کا مسئلہ یہ ہے کے میں روٹی بند کردوں گامیں اس کے پنکھے بند کردوں گا یہ کیا گفتگو ہے اگر اس کے نتیجے میں نواز شریف یا کوئی بھی شخص اس کو دل کا دورہ پڑتا ہے وزیراعظم نے کل تقریر کی ہے کیایہ شہادت کے طور پر ہوگی۔ مصدق ملک نے کہا کہ کل تو آپ نے کہا ہے کہ میں ان کا اے سی بند کردوں گا زرداری صاحب کو کہا ہے میں اس کا ہسپتال بند کردوں گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ میرا پوائنٹ یا ان پٹ ہوتاتو یقینی طور پر میں یہ سمجھتا ہوں کہ جتنابڑا فورم تھاوہاں پراسلامی دنیا کے مغربی دنیا سے جو تعلقات ہیں اس کے اوپر بھی تبادلہ خیال ہوسکتا تھاپاکستان کا جو وزیراعظم ہے وہ مسلم امہ کا رہنما ہے اور جو مسلم امہ کے جو مسائل ہیں وہ بھی وہاں پر آنے تھے یہ ان پٹ دینے کی بات ہے میرا ہوتا تو یقینی طور پر یہ بھی ہوتالیکن جو لوگ باہر ہیں وہ احتساب کے اوپر سننا چاہتے ہیں تو وزیراعظم کی تقریر کا وہ جو حصہ تھا آپ مکہ میں جائیں آپ طواف کررہے ہوتے ہیں سو بندہ باہر کھڑا ہوتا ہے وہ کہتا ہے باقی کچھ کرو نہ کروان کو نہیں چھوڑنا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان توبات کررہے ہیں وہ تو یہ ہی بات کررہے ہیں کے امیر لوگوں کو اور سلوک مل رہا ہے غریب لوگوں کو اور مل رہا ہے مجھے یہ بات بتائیں کہ ڈاکٹر صاحب تیس سال حکومت میں رہے ہیں ان کی ن لیگ حکومت میں رہی ہے نواز شریف آگے رہے ہیں جب بھی لوگ جیل میں جاتے ہیں اس وقت ان کو جیل اصلاحات کا خیال آتا ہے باہر نکلتے ہیں پھر بھول جاتے ہیں وقت ہوتا ہے انسان ہے وقت گزرتا ہے پتہ ہی نہیں چلتابدقسمتی سے مجھے صرف یہ بتائیں یہ رائٹ نواز شریف کا ایئر کنڈیشن ہونارائٹ ہے تو جو بیچارہ دین محمدیا محمد بوٹاجو سائیکل چوری میں یاموٹر سائیکل چوری میں بند ہے اس کا کیوں رائٹ نہیں ہے جب آپ یہ بات کرتے ہیں کہ نواز شریف کو یہ دے دیں یہ کوئی بات نہیں ہے آپ یہ بات لے کر آئیں ن لیگ
کو تو یہ چاہئے کے ایک بڑی ماشاء اللہ آدھی تو اس وقت جیلوں میں ہے جیل اصلاحات کے اوپر بات لے کر آئیں تو آپ کی بات میں کوئی وزن بھی آئے دوسرا اگر آپ باہر جانا چاہتے ہیں بڑا آسان طریقہ ہے پلی بارگین قانون میں موجود ہے آپ پلی بارگین کے لئے درخواست دیں پاکستان کے پیسے پاکستان کو واپس کریں اس کے بعد آپ لندن جائیں امریکا رہیں۔