وزیراعظم مودی قوم کو بتائیں صدر ٹرمپ سے کیا کہا تھا؟ راہول

July 23, 2019

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی قوم کو بتائیں امریکی صدر سے کیا بات کی تھی؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں راہول گاندھی نے کہا کہ اگر امریکی صدر کا کشمیر پر ثالثی کا بیان درست ہے تو نریندر مودی نے بھارت کے مفاد اور شملہ معاہدے سے انحراف کیا۔

کانگریس کے سابق صدر وزارت خارجہ پر برس پڑے اور کہا کہ کمزور تردید سے کچھ نہیں ہوگا، وزیراعظم مودی کو خود قوم کو حقائق بتانا ہوں گے۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی بتائیں کہ ان کے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آخر طے کیا پایا تھا؟